آپ کے نام !
آج کے دور میں ہر کوئی مالی خود مختاری چاہتا ہے۔ ایسے میں آپ کے پاس بہت سارے آپشنز ہیں۔ مگر سب سے پہلے آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ آپ کو کسی آپشن کی طرف جانا ہے۔ آپ کو سیکھنے کی طرف جانا چاہیے۔ چاہے اسکل سیکھیں۔ یا نالج حاصل کریں۔
یاد رکھیے گا کوئی بھی کام کرنے کے لیے کام آنا ضروری ہے۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کسی سے کہ مجھے کام دو میں ارن کرنا چاہتی ہوں۔ اگلا بندہ آپ سے پوچھے کہ کیا کام کر سکتے ہیں؟ تو آپ جواب میں کہیں گے جو کام بھی دو گے کر لوں گی۔ یاد رکھیے اب وہ دور ہے کہ سامنے والے نے اگر آپ کو جاب دینی ہے تو وہ آپ کی صلاحیت و قابلیت دیکھے گا۔
کاروبار کرنا ہے یا اسکل سیکھنی ہے تو سب سے پہلے آپ تین چیزیں دیکھیں گے۔
آپ کا شوق، آپ کی قابلیت ، آپ کے رسوسز
شوق یعنی آپ کو کام کرنا چاہتے ہیں اس میں آپ کی دلچسپی کا قدر ہے۔ کیونکہ آپ کا شوق آپ کو تھکاتا نہیں ہے محنت پر اکساتا ہے۔
پھر آتی ہے اس قابلیت یعنی جو کام کرنا چاہتے ہیں اس کو کرنے کی کس قدر اہلیت ہے؟ اپنی ذہنی استعداد چیک کریں گے آپ۔ یہ دیکھیں گے کہ آپ کسی کام میں کتنی محنت کر سکتے ہیں۔ جیسے کوئی بچہ بہت لائق ہوتا ہے جلدی چیزیں سیکھ لیتا ہے ، کوئی درمیانے درجے کا ہوتا ہے اسے ، وقت لگتا ہے۔ تو آپ نے بھی اپنی سیکھنے کی صلاحیت کو چیک کرنا ہے۔
اور آخری چیز ہے آپ کے رسوسز۔ یعنی اگر آپ کچھ کرنا چاہ رہے ہیں تو کیا آپ کے پاس اس کام سے متعلقہ جو چیزیں درکار ہیں وہ موجود ہیں؟
جیسے مالی وسائل۔ یا انٹرنیٹ ۔ یا لیپ ٹاپ ۔
جب یہ چیزیں آپ دیکھ لیتے ہیں تو آپ کے لئے کسی بھی فیلڈ کا انتخاب آسان ہو جاتا ہے۔ اور آپ مالی خود مختاری کی جانب قدم بڑھاتے ہیں۔
آن لائن بہت سے کام آپ کر سکتے ہیں۔ جو آپ کو کرنا آتا ہے اس کا چھوٹا سا بزنس پیج بنا کر اپنا کام سیل کر سکتے ہیں۔
وہ کام یا ہنر دوسروں کو سکھا سکتے ہیں۔
اگر کچھ نہیں آتا تو سیکھ لیں۔ مگر پریشان ہو کر نہیں کہ ہائے مجھے کام نہیں آتا یا کچھ نہیں آتا۔
تسلی سے اور صبر سے سیکھیں ۔ جو سیکھیں اس کی پریکٹس کریں۔
جتنا اچھا کام آپ کا ہو گا اتنی گارنٹی ہے کہ آپ کو کلائنٹس ملیں گے۔
صرف یہ سوچیں گے کہ میں جلدی ارن کر جاؤں ، جلدی کلائنٹس مل جائیں تو ایسے میں آپ کسی چیز پر فوکس نہیں کر پائیں گے اور نہ کام کی کوالٹی اچھی ہو گی۔
فارغ اوقات میں یوٹیوب یا چیٹ جی پی ٹی پر آئیڈیاز تلاش کیا کریں۔ وہ آپشنز سرچ کریں جن کے ذریعے آپ نے مالی خود مختاری حاصل کرنا ہے۔ اور پھر اس پر کام شروع کر دیں۔
یاد رکھیں سیکھے بغیر اور جانے بغیر آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ شارٹ کٹس سے کبھی بھی پائیدار ارننگ نہیں ہوتی۔

Ma sha Allah